ابنا: اطلاعات کے مطابق بحرين کي سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں نے دارالحکومت منامہ ميں مظاہرين پر گولياں چلائيں اور آنسو گيس پھينکي جس ميں کئي افراد زخمي ہو گئےـ منامہ ميں سيکورٹي اہلکاروں کي بھاري تعداد ميں تعيناتي کے باوجود شہريوں نے الوفاق پارٹي کے نائب صدر کے والد علي حسن الديہي کي تشييع جنازہ کے بعد مظاہرے کئے اور آل خليفہ حکومت کي سرنگوني کا مطالبہ کياـ ياد رہے کہ بدھ کے روز آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے مغربي علاقے الديہ ميں علي الديہي کے گھر پر حملہ کرکے انہيں شہيد کر ديا تھا۔بحرين ميں چودہ فروري سے عوامي تحريک جاري ہے اور قوم آل خليفہ کي شاہي حکومت کے خاتمے اور جمہوري حقوق کا مطالبہ کر رہي ہےـ شاہي حکومت نے مظاہرين کو کچلنے کے لئے طاقت کا استعمال کياہے جس ميں درجنوں افراد شہيد اور سيکڑوں زخمي ہوئے ہيں۔ ............/169
4 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 276684
بحرين ميں سيکورٹي فورس نے مظاہرين پر پھر حملے کئے ہيں -